اسلام آباد (ٹی این ایس) اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے لیے پاکستان کے انتخاب پر وفاقی وزیرِ انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا پیغام
* پاکستان کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا قوم کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔
* پاکستان کا انتخاب عالمی برادری کے اعتماد اور انسانی حقوق کے اصولی عزم کا اعتراف ہے۔
* وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے انسانی حقوق کے اداروں کو مستحکم کیا۔
* حکومت نے صنفی مساوات، کمزور طبقات کے تحفظ اور شمولیت کے فروغ کیلئے نمایاں اقدامات کیے۔
* پاکستان انسانی وقار اور مساوی حقوق کے عالمی اصولوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
* پاکستان انسانی حقوق کونسل میں تعمیری اور مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
* سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان مکالمے، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے سرگرم رہے گا۔













