اسلام آباد (ٹی این ایس) آصف آفریدی کا زیرِ علاج بیٹی کی بیماری کی وجہ سے کافی پریشان ;جذباتی بیان سامنے آگیا

 
0
17

اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستانی کرکٹر آصف آفریدی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں کیونکہ ان کی بیٹی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور پہلی اننگز میں شاندار 6 وکٹیں حاصل کیں لیکن ان کا دماغ اپنی بیٹی کی صحت کے حوالے سے مصروف ہے۔

آصف آفریدی نے شیئر کیا کہ ان کی بیٹی “’اسپیشل چائلڈ‘” ہے اور پچھلے دو دنوں سے بیمار ہے۔ وہ اس کی حالت سے بہت پریشان ہے، لیکن ان کی بیوی نے میچ پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دی ہے
جنوبی افریقہ کیخلاف ڈیبیو کرنے والے 38 سالہ آصف آفریدی کا زیرِ علاج بیٹی کے حوالے سے جذباتی بیان سامنے آگیا۔ واضح رہے کہ آصف آفریدی نے اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی ہی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی تاہم تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جب لیفٹ آرم اسپنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی بیماری اور گزشتہ 2 روز سے ان کے علاج کے بارے میں بتایا تو فینز پریشان ہو گئے۔ آصف آفریدی نے کہا کہ ڈیبیو کا جس دن سنا تھا، اس رات نیند ہی نہیں آئی تھی، پہلا میچ کھیلنے کے لیے کافی خوش تھا، خواہش تھی ڈومیسٹک کی طرح ڈیبیو میچ میں بھی اچھی باؤلنگ کروں۔بچوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان کے 4 بیٹے اور ایک بیٹی ہے، تاہم بیٹی ’اسپیشل چائلڈ‘ اور گزشتہ 2 روز سے اس کی طبیعت ٹھیک نہیں، جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے، بیٹی کی بیماری کی وجہ سے کافی پریشان ہوں۔

اہلیہ نے کافی حوصلہ بڑھایا ہے کہ بیٹی ٹھیک ہے، اللہ کرے ہم میچ جیت جائیں، اگر ایسا ہوا تو میچ اپنی بیٹی کےنام کروں گا۔ آصف آفریدی نے مزید کہا کہ مجھے خواہش تھی کہ میری بیٹی ہو، تاہم بیٹی ہوئی اور وہ اسپیشل چائلڈ ہے، بیٹوں کے مقابلے میں بیٹی سے زیادہ پیار کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 333 رنز بنائے، کپتان شان مسعود نے شاندار 87 رنز کی اننگز کھیلی، سعود شکیل 66 اور عبداللہ شفیق 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پروٹیز باؤلر کیشو مہاراج نے 102 رنز کے عوض عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم 404 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، 235 رنز پر 8 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد جب پاکستان کی اچھی سبقت کی امید لگائی جا رہی تھی۔ وہیں سینوران متھوسوامے نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، جب کہ کگیسو ربادا نے بھی 71 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 71 رنز کی لیڈ حاصل کرنے میں بھرپور ساتھ دیا۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نعمان علی نے 2، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنا لیے ہیں، گرین شرٹس کو پروٹیز کیخلاف 23 رنز کی معمولی برتری حاصل ہو گئی، ٹاپ آرڈر بیٹر بابر اعظم 49 رنز بنا کر جب کہ محمد رضوان 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں