اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈ ی اے مزدور یونین(سی بی اے)چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام سالانہ تاجدارختم نبوتؐ کانفرنس ومحفل میلاد مورخہ13نومبربروزجمعرات بوقت دن 10بجے چیئرمین آفس کمپلیکس جی-7/4میں منعقد ہو گی جس کی صدارت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار بلاوڑہ شریف کریں گے،کانفرنس میں معروف مذہبی وسماجی شخصیت الحاج محمدنوازگوندل،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمردخان،پیرعبید احمد عبید،علامہ مولانا عبدالغنی نقشبندی،چیئرمین اثناء عشریہ ٹرسٹ مرکزی امام بارگاہ ملک امجد حسین علوی،سابق ڈپٹی میئراعظم خان سمیت علمائے کرام،سیاسی وسماجی رہنماء،معززین علاقہ اور اسلام آباد کے شہریوں سمیت سی ڈی اے ملازمین کثیرتعدادمیں شرکت کریں گے،پروگرام کے اختتام پر صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکارسجادہ نشین بلاوڑہ شریف دعاکروائیں گے اور خصوصی دم کریں گے،بارش کی صورت میں پروگرام فائر بریگیڈ ہال سیکٹرG-7/1میں منعقد ہو گا۔













