اسلام آباد (ٹی این ایس) پنجاب کے صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران و فیکلٹی کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

 
0
14

اسلام آباد (ٹی این ایس) پنجاب کے صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران و فیکلٹی کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

پنجاب صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا

ڈی جی اربن پلاننگ نے پی ایم ایس افسران کو سی ڈی اے کے انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز اور آپریشنز کے متعلق بریفنگ دی

افسران کو اسلام آباد کے ماسٹر پلان اور زوننگ ریگولیشنز کے نفاذ اور شہری منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا

اسلام آباد کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا

اسلام آباد واٹر ایجنسی کا قیام شہر میں واٹر اور سیوریج سے متعلق مسائل کیساتھ آبی وسائل کے بہتر انتظام کیلئے کیا گیا ہے، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد میں پانی کی بچت اور زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے

بارش کے پانی کو زیر زمین منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100 بڑے ریچارج ویلز بنائے جارہے ہیں، ممبر پلاننگ

اسلام آباد میں پانی کو محفوظ کرنے کیلئے 20 بڑے واٹر ٹینکز بنائے جائیں گے، ممبر پلاننگ

اسلام میں موجودہ آبی وسائل کے بہتر انتظامات اور مسائل کے حل کیلئے بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ ملکر مختلف منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے، بریفنگ

اسلام آباد شہر کے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں چلنے والی 4 میٹرو بس روٹس اور ماحول دوست 160 الیکٹرک بس فیڈر روٹس شامل ہیں، ممبر پلاننگ

اراضی کے مسائل کو حل اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے، چئیرمین سی ڈی اے

اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے جدید نظام اور سائنٹفک لینڈ فل سائٹ کے قیام کے حوالے سے بھی کام کیا جا رہا ہے، چئیرمن سی ڈی اے

میگا پراجیکٹس انٹرچینجز اور انڈر پاسز کی تعمیر سے قبل ان منصوبوں کا ماحولیاتی اثرات کیلئے انوائرمنٹ ایپمکٹ اسسمنٹ (EIA) اور فزیبلٹی سٹڈی کے بعد کیا جاتا ہے، چیئرمین سی ڈی اے

مختلف منصوبوں کو نہ صرف ماحول دوست بنایا جا رہا ھے بلکہ کاربن کریڈٹ کے حصول کے لئے بھی کام کر رہے ہیں، چئیرمن سی ڈی اے

نئے سیکٹرز کی لانچنگ اور ان میں ترقیاتی کاموں میں تیزی کیساتھ پرانے سیکٹرز کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے، محمد علی رندھاوا

اسی طرح شہر میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم بھی متعارف کروایا جارہا ہے، چیئرمین سی ڈی اے

تمام منصوبوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو شہر کی تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش پر صرف کیا جائیگا، محمد علی رندھاوا

بریفنگ کے اختتام پر صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کو سی ڈی اے کی جانب سے یادگاریں شیلڈ اور گروپ فوٹو بنایا گیا