اسلام آباد (ٹی این ایس) کندیاں میانوالی میں مریم مختیار کی جاے شہادت پر کھڑا میں سوچ رہا تھا کے مہندی” چوڑیوں گجرے’ رنگ برنگ پہناوے’ میک اپ’ اور مستی سے کہیں دور وہ افق پر خود کو بہت اونچی اڑان پر دیکھ رہی ہو گی جب اس کے طیارے نے ٹیکنیکل فالٹ کی نشاندہی کی ہو گی

 
0
14

اسلام آباد (ٹی این ایس) کندیاں میانوالی میں مریم مختیار کی جاے شہادت پر کھڑا میں سوچ رہا تھا کے مہندی” چوڑیوں گجرے’ رنگ برنگ پہناوے’ میک اپ’ اور مستی سے کہیں دور وہ افق پر خود کو بہت اونچی اڑان پر دیکھ رہی ہو گی جب اس کے طیارے نے ٹیکنیکل فالٹ کی نشاندہی کی ہو گی لمحوں میں اس نے نیچے گھروں اور لوگوں کا جائزہ لے کر دور جانے کا فیصلہ کیا ساتھ ہی اپنی پوری صلاحیت سے جہاز کو محفوظ کرنے کی جستجو بھی کی لیکن آبادی سے نکلنے کے بعد انسٹرکٹر کے جمپ کرنے کے احکامات پر ایجیکٹ کیا والدین’ بہن’ بھائی کی لاڈلی جنت چلی گئی مریم نے ایک بار والدہ سے کہا تھا ‘جب کبھی میں گھر نہ لوٹی تو خبروں میں آ ہی جاؤں گی” شہید نے ابوکرنل مختیار احمد کو بتایا تھا “جب جہاز کریش ہوتا ہے تو پائلٹ کی راکھ ہی ملتی ہے جہاز نہیں ملتا” … اور پھر ٢٤ نومبر ٢٠١٥ کو صنف آہن کی زندہ مثال مریم فرض کی راہ میں وطن پر قربان ہو گئی پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا نے پاکستان ایئر فورس کی پہلی شہید پائلٹ کو حراج تحسین پیش کیا مریم کی والدہ کا کہنا ہے کے میں اس کے فوج میں جانے کے حق میں نہیں تھی اور سوچتی تھی وہ گھریلوعورت کی طرح گھر داری سیکھے اور سمجھے لیکن وہ ایئر فورس میں جانے کا مصمم ارادہ کے بیٹھی تھی انجینرنگ یونیورسٹی میں ایڈمشن کے باوجود بضد رہی بار بار اصرار کر کے والدین کو منا ہی لیا ایئر فورس جون کی لیکن اس کے رنگ ڈھنگ نہیں بدلے دوستوں اور فیملی کے ساتھ بچی بن جاتی کچن میں جھانک کر میاؤں میاؤں کرنا , صوفے پر بیٹھی والدہ کی آنکھیں بند کر دینا , ڈور بیل پر انگلی رکھ کر بھول جانا بچپنا ہی تو تھا ! ‘تم ہی سے ہے مجاہدو’ مریم کا پسندیدہ ترانہ جیسے وو اکثر سنتی اور گنگناتی رہتی تھی ایئر فورس میں شمولیت کے بعد سے ان کی والدہ کے لا شعور میں اس امر کی پختگی آ گئی تھی ‘مریم غازی ہو گی یا شہید’ ٢٤ نومبر کو الله نےمریم کو رتبہ شہادت فیض کر دیا مریم مختیار شہید یقینن رشید منہاس شہید کے نظر پر ضرور گئی ہوں گی انہوں نے شہید سے وعدہ کیا ہو گا کے انشااللہ تمہارے نقش قدم پر چلوں گی اور جنت میں تم سے ملوں گی مسلم دنیا کی پہلی شہید خاتون سمیہہ , پاکستان کی پہلی سویلین خاتون شہید عابدہ طوسی’ پاکستان کی پہلی شہید مجاہدہ حسسیں بی بی ‘ ستارہ جرات (٥ آزاد کشمیر رجمنٹ) اور پہلی شہید کپتان ڈاکٹرشمائلہ نوید (واہگہ بارڈر بلاسٹ) کی فہرست میں شامل ہو کر افواج پاکستان میں جانے کی خویش مند لڑکیوں کے لی راہیں متعین کر دی ہیں ‘ شہید خواتین اور پاکستان آرمڈ فورسز میں خدمات سر انجام دینے والی ‘صنف آہن’ کو ہمارا عاجزانہ سلام