راولپنڈی (ٹی این ایس) ڈی ایس پی سٹی سرکل سید اظہرحسن شاہ نے دوران تعینات کرائم کی روک تھام اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جس کی وجہ سے سٹی سرکل میں کرائم کا گراف کافی حد تک نیچے آگیا۔
کے پی آئیز ہیڈز میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل کی سپرویشن میں تمام ایس ایچ اوز صاحبان نے مقدمات کے پی آئیز میں ملوث ملزمان کوٹریس و گرفتارکرکے بند حوالات اڈیالہ جیل کروایا گیا جن کی ماہ نومبر کی کارکردگی 100٪ رہی۔اس شاندارکارکردگی کی وجہ سے ڈی ایس پی/ایس ڈی پی اوسٹی سرکل سید اظہر شاہ کو ایس ایس پی صاحب انوسٹی گیشن نے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز۔ ایس ڈی پی اوسٹی سرکل کی کارکردگی پولیس فورس کی پیشہ وارنہ صلاحیت ،مخنت عوامی خدمت کے عزم کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی سٹی سرکل اسی جذبے اور لگن کے ساتھ بہترین کارکردگی کا معیار قائم رکھے گا۔













