گلگت بلتستان ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن ہو چکاہے ،احسن اقبال

 
0
3225

گلگت ستمبر22(ٹی این ایس): صوبائی وزیر اطلاعات ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن ہو چکاہے ،گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔سکردو روڈ پر کام شروع کر کے صوبائی حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہاں کے عوام بھی اب سی پیک سے منسلک ہو چکی ہے یہ شاہراہ بلتستان کے عوام کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس روڈ کے بنے سے مہنگائی میں نمایاں کمی ہوگی۔

اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ ،بلتستان یونیورسٹی کی سی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری اور اس کے لئے بجٹ مختص ہونا بہت بڑی کامیابی ہے،جس سے نہ صرف بلتستان کے چاروں اضلاع کے طلباء وطالبات کو گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہونگے بلکہ خطے سے بیروزگاری کی شرح میں کمی ہو گی،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو حوصلہ ملے گا اور وہ مزید دلچسپی سے علم حاصل کر سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ اس خطے سے غربت،جہالت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو ،لوگوں کے معیار زندگی بلند ہواور عوام خوشحال ہو۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قیام امن کے لئے ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں،قیام امن سے گلگت بلتستان کی معیثت مظبوط ہو رہی ہے سیاحت کو فروغ مل رہا ہے۔لاکھوں سیاحوں کی آمد سے اربوں روپے گلگت بلتستان کے ہوٹل انڈسٹری اور دیگر کاروبار سے وابسطہ لوگوں کو حاصل ہو رہے ہیں جس سے ہماری معیشت کو مدد مل رہی ہے۔