پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے‘شہباز شریف

 
0
362

 

لاہور ستمبر 22 (ٹی این ایس) : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے‘ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ ریلیف کیمپس میں لوگوںکو ضروری سہولتوں کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ جمعہ کو ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت ، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نیبھارتی فائرنگ سے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپس میں لوگوں کو ضروری سہولتوں کی فراہمی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔