اسلام آباد (ٹی این ایس) قومی اسمبلی ، ارکانِ اسمبلی سے سفری وا ئوچرز کی تفصیلات طلب کر لیں

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس )قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ارکانِ اسمبلی سے سفری واچرز کی تفصیلات طلب کر لیں، ارکان اسمبلی نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ اسپیکر کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام اراکینِ قومی اسمبلی سے سفری واچرز کے استعمال سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں، جس پر ارکانِ اسمبلی کی بڑی تعداد نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ارکان نے اس غیر معمولی اقدام پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکینِ قومی اسمبلی کو سالانہ بنیادوں پر دو اقساط میں تقریبا بارہ سے پندرہ لاکھ روپے مالیت کے سفری واچرز فراہم کیے جاتے ہیں، جو وہ اپنے اور اہلِ خانہ کے فضائی سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے یکم جولائی سے اکتیس دسمبر تک جاری کیے گئے سفری واچرز کے استعمال کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔اس مقصد کے لیے اراکین کو ایک خصوصی پرفارما ارسال کیا گیا ہے، جس میں یہ واضح کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کہ سفری واچرز کہاں اور کس مقصد کے لیے استعمال کیے گئے۔ذرائع کے مطابق ارکان کو بتایا گیا ہے کہ مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے بعد ہی یکم جنوری سے تیس جون دوہزارچھبیس تک کے باقی ماندہ سفری واچرز جاری کیے جائیں گے۔