پنجاب حکومت نےمختلف ریجنز میں آر پی اوز،سی پو اوز ،اور ایس ایس پیز کی تقرری و تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

 
0
434

لاہور ستمبر 22(ٹی این ایس) پنجاب حکومت نےمختلف  ریجنز میں آر پی اوز،سی پو اوز ،اور ایس ایس پیز کی تقرری و تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ٹی این ایس کو موصول شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آر پی او ملتان ریجن سلطان اعظم تیموری کو تبدیل کر کے آر پی او  گجرانوالہ  ریجن تعینات کیاگیا ہے ،جبکہ  ڈی آئی جی  ٹرانسپورٹ و مواصلات لاہور کیپٹن ریٹائرڈ احسان اللہ طفیل کو ڈی آئی جی کمانڈنٹ  پولیس کالج سہالہ  تعینات کر دیا گیا ہے،

آر پی او سرگودھا ریجن ذوالفقار حمید  کو آر پی او  شیخو پورہ ریجن تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈی  آئی جی سپیشل برانچ لاہور  محمد ادریس احمد کو آر پی او  ملتان ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او بہاولپور  ڈاکٹر  محمد اختر عباس کو آر پی او سرگودھا ریجن تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سی پی او فیصل آباد افضال احمد  کوثر کو سی پی او لاہور اور ایس ایس پی   آپریشنز لاہور اطہر اسماعیل امجد کو سی پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف آر پی او  شیخوپورہ  محمد شہزاد سلطان جو کہ این ایم سی کے کورس  میں مصروف ہیں کو کورس کے اختتام پر  سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن  رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔