اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد کی تمام پراپرٹیز میں آگ بجھانے ،ایمر جنسی اقدامات کا سروے کرنے کی ہدایت

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد کے تمام رہائشی و کمرشل پراپرٹیز میں آگ بجھانے اور ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کا سروے کرنے کی ہدایت کر دی ،اس سلسلے میں تمام نجی و پبلک رہائشی و کمرشل پراپرٹیز کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں ،تمام نجی و پبلک ،رہائشی و کمرشل عمارات کی انسپیکشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق آگ لگنے اور شارٹ سرکٹ کی صورت میں ہر رہائشی و کمرشل عمارت میں ایمرجنسی ایگزیکٹ کو یقینی بنایا جائے،پرائیویٹ بلڈنگز کے مالکان ایمرجنسی ایگزیکٹ کنسلٹنٹ کے زریعے بنائیں، پبلک بلڈنگز میں ایمرجنسی ایگزیکٹ سی ڈی اے کی مشاورت سے بنائے جائیں، تمام پرائیویٹ اور پبلک بلڈنگز کا سروے کرکے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کی جائے،حساس قرار دی جانے والی عمارتوں کی ایلویشن کروائی جائے گی۔اس ضمن میں چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ یہ ٹیمیں فوری طور پر حساس عمارتوں کا سروے مکمل کرکے اپنی رپورٹ متعلقہ افسران کو پیش کریں گی۔ان اقدامات کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے بالخصوص آگ لگنے کی صورت میں جانی نقصان سے بچانا ہے۔