اگر بھارت نے جارحیت کی تو اسکو منہ توڑ جواب دیا جائے گا.ہماری عوام کاحوصلہ بلند ہے. ڈی جی رینجرز اظہر نوید

 
0
595

لاہور ستمبر 22 (ٹی این ایس) پسرور ورکنگ باونڈری بینی سلہریاں میں بھارت کی فائرنگ سے گزشتہ رات ہونے شہید افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئ.شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرز اظہر نوید حیات سمیت ہزاروں لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرنے والوں کے لیے دعا کی۔پسرور بینی سلہریاں میں شہداء کی نماز جنازہ کے دوران ڈی جی رینجرز اظہر نوید حیات کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھاکہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو اسکو منہ توڑ جواب دیا جائے گا.ہماری عوام کاحوصلہ بلند ہے.پسرور دشمن کو اس سے بڑھ کر جواب دیں گے.پسرور شہداء کی نماز جنازہ میں اے سی پسرور ظہیر لیاقت نے بھی شرکت کی۔