کوئٹہ،پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے لئے دو روزہ بوٹ کیمپ کا انعقاد

 
0
724

کوئٹہ ستمبر 22(ٹی این ایس) کوئٹہ  میں پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجز  کے لئے دو  روزہ بوٹ کیمپ کا انعقادکیا گیا۔پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ کے مختلف تعلیمی اداروں بلوچستان یونیورسٹی،بلوچستان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انجنیرنگ اینڈ منیجمنٹ  سائنسز،کوئٹہ سائنس  کالج،موسیٰ کالج اورگریژن ڈگری کالج کے 200 سو طلبا کے لیےکوئٹہ گریژن میں2 روزہ بوٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر طلباء کو پاک فوج کے آپریشنل اور تربیتی سرگرمیوں کا عملی مظاہرہ دکھایاگیا۔طلباء کو اس موقعہ پر پاک فوج کے زیر استعمال مختلف آلات و ہتھیار دکھایے گئے جس میں  انہوں نے گہری دلچسپی لی۔ جبکہ طلباء نے چھوٹے ہتھیا روں سے رینج پر فارنگ بھی کی۔  بوٹ کیمپ کے انعقاد کا مقصدطلباء میں پاک فوج کے  افسران اور سپاہیوں کے جانب سے کیے جانے والے  اقدامات سے اگاہی تھی جو وہ مادر وطن کے تحفظ کے لئے اٹھا تے ہیں ۔طلباء نے بوٹ کیمپ کے انعقاداور میدان جنگ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو درپیش  چیلنجز کو سمجھنےکا موقع فراہم کرنے  پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔