اسلام آباد (ٹی این ایس) : (آئی میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی چار روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (مشرق ایشیا و پیسیفک ڈویژن) اور میانمار کے سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران میانمار کے وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔













