پاکستان مسلم لیگ ن کا سینیٹ میں انتخابی اصلاحات کا پیش کردہ بل غیر قانونی تھا

 
0
357

اسلام آباد ستمبر23 ( ٹی این ایس ) کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔۔ سربراہ ایم کیو ایم نے کہاہے کہ ، بل اعتزاز احسن کی ترمیم کے بعد پیش ہونا چاہئے تھا۔ ان نے مزید کہا ۔ انتخابی اصلاحات پر پیپلزپارٹی کی ترمیم کی ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نے حمایت کی ہے

فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کئی بار کہا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، کراچی پیکج کا تعلق ہمارے ووٹ دینے سے نہیں، یہ کراچی کا حق ہے، اس کے مختلف حصے ہیں اور ان پرکام تیزی سے جاری ہے، مختلف منصوبوں پر جلد کام شروع ہوجائے