اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے بڑ ے پیما نے موثر کریک ڈاو¿ن جاری ۔سنگین جرائم میں ملوث سات مجرمان اشتہاریوں سمیت 31 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے منشیات،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاو¿ن جاری ہے، اس سلسلے میں تھا نہ کر اچی کمپنی، تھا نہ شالیمار، تھا نہ گو لڑ ہ، تھا نہ سمبل، تھا نہ سنگجانی، تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا، تھا نہ ہمک، تھا نہ بہا رہ کہو اورتھا نہ شہزاد ٹا ون پولیس ٹیموں نے17 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے110گر ام چرس، 145گر ام ہیر وئن، 421گر ام آ ئس، 210بو تلیں شراب اور مختلف بو ر کے10عددپستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران سات مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی،ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،













