اسلام آباد (ٹی این ایس) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں جعلی ڈگری اسکینڈل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا بڑا کریک ڈاؤن، 26 ملازمین گرفتار

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس)  فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اینٹی کرپشن سرکل نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے 26 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال سے جاری انکوائری میں یہ انکشاف ہوا کہ گریڈ 5 سے 14 تک کے ان ملازمین نے تقرری کے وقت جعلی اسکول سرٹیفکیٹس اور ڈگریاں جمع کرائی تھیں۔ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی تاہم سیشن جج نے شواہد اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ضمانتیں خارج کر دیں، جس کے بعد افضل نیازی کی سربراہی میں ٹیم نے عدالت کے باہر سے تمام افراد کو حراست میں لے کر اینٹی کرپشن تھانے منتقل کر دیا۔ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ان افسران کی نشاندہی کے لیے بھی دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر جعلی اسناد کی تصدیق یا بھرتیوں میں سہولت کاری فراہم کی