اسلام آباد (ٹی این ایس) یوم پاکستان 23 مارچ 2026 کو ہائی کمیشن برائے پاکستان، نیروبی، کینیا میں ایک سادہ مگر باوقار پرچم کشائی کی تقریب کے ذریعے منایا گیا۔ تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی کرنے والے پاکستانیوں اور کینیا سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ کمیونٹی کے سینئر ممبران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں اور ملک کے امیج کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کریں اور اپنے آپ کو ان اصولوں کی پاسداری کے لیے وقف کریں جن کے لیے پاکستان بنایا گیا تھا۔













