پانی کے مسلے پر عالمی جنگ ہوسکتی ہے، اسکےصحیح اور کم استعمال کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے گی ، وزیراعلی خیبرپختونخوا ہ کا اعلان

 
0
2157

پشاور، ستمبر 25(ٹی این ایس):  وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پانی کے صحیح اور کم استعمال کے لیے آگاہی مہم شروع کرنا کا اعلان  کرتے ہوئےکہا ہے کہ پانی کے مسلے کو حل نہ کیا گیا تو اس پر عالمی جنگ ہوسکتی ہے ۔پشاور میں واٹر پالیسی کے موضوع پر منعقدہ ایک  سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے  کہا کہ شہر اور پانی کو ہم نے خود الودہ کیا ہے۔ پانی کی صحیح اور کم استعمال کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے گی ۔ جسطرح ایمرجنسی نافذ ہوتی ہے تو پانی کے استعمال کے لیے بھی جلد پالیس بنا دی جائے گی۔ پانی کے مسلے کو حل نہ کیا گیا تو اس پر عالمی جنگ ہوسکتی ہے۔ آبپاشی کا زیادہ تر نظام کچا ہے جو پانی کی ضیاع کا بڑا سبب ہے ۔ وزیراعلی پرویزخٹک کا کہنا تھا واٹر پالیسی بارے میں تجاویز پر صلاح مشورے کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کرکے قانونی شکل دی جائیگی۔ نہروں کی پختگی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ انکا کہنا تھا ہم نے بلین ٹری لگائے لیکن بلین ٹری بچائے بھی ۔ ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ تمام مسائل کو پانچ سالوں میں حل کرنا بہت مشکل ہے۔ حکومت نے ایک بنیاد رکھ دی اور صوبے کو ٹریک پر ڈال دیا۔ ہمارے تمام کاموں کے اثرات اور نتیجہ مستقبل میں آئے گا۔