پاکستان کی ہونہار طالبہ نے نابینا افراد کو چلنے میں مدد دینے کے لئے ’’سونک آئی ‘‘ تیار کر لی

 
0
803

پشاور دسمبر 12( ٹی این ایس)پاکستان کی ہونہار طالبہ نے نابینا افراد کو چلنے میں مدد دینے کے لئے ’’سونک آئی ‘‘ تیار کر لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کی طالبہ حفصہ جمیل نے نابینا افراد کے لئے اہم ڈیوائس ’’سونک آئی ‘‘ تیار کر لی ہے جو ان کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کی نشاندہی کر کے انہیں چلنے میں مدد دیتی ہے ٗیہ آلہ نیویگیشن نظام سے لیس سفید چھڑی پر نصب ہے جس میں بزر کے ساتھ سنسر بھی ہے جو راستے میں حائل رکاوٹ آنے پر بند ہو جاتا ہے جس سے نابینافرد کو رکاوٹ کا پتہ چل جاتا ہے۔ اس سلسلے میں حفصہ جمیل کا کہنا ہے کہ وہ اس ڈیوائس کے لئے ایک موبائل ایپ بھی تیار کر رہی ہیں جس سے نابینا افراد کو چھڑی کے استعمال کے بغیر فونز کے ذریعے چلنے میں مدد ملے گی۔ حفصہ کے پاس نابینا افراد کے لئے کرنسی نوٹ اور کمیرہ جیسے روز مرہ استعمال میں ہونے والی چیزوں کی نشاندہی کرنے والے آلات سامنے لانے کا خیال بھی موجود ہے جو ایسی مشکلات کی شناخت میں مدد دے گی۔