تہران (ٹی این ایس): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی حق سے محروم کرنےکا صدر ٹرمپ کے پاس کوئی جواز نہیں،ہمارا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے۔
ایک بیان میں صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، ہم اپنے دفاع کا قانونی اور جائز حق استعمال کر رہے ہیں، ہمارا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے، ہم جنگ بڑھانا نہیں چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی ہم نے کوئی جنگیں یا تنازعات شروع کیے، ہم کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، ہم اپنے دفاع کا قانونی اور جائز حق استعمال کر رہے ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ٹرمپ کو کوئی حق نہیں کہ وہ عوام کو اس کے حقوق سے روکے، ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہے، ایران اپنے جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، دشمن نے انفرا اسٹرکچر، اسکولوں اور ہسپتالوں پر حملے کیے، ایرانی تہذیب تباہ کرنے، اسے پتھرکے دور میں بھیجنے کے بیانات دشمن کے عزائم ظاہر کرتے ہیں۔













