سعودی عرب ، 2018 کے آغاز سے ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے اسمارٹ ڈرون ستعمال کئے جائیں گے

 
0
390

ریاض،دسمبر15(ٹی این ایس) : ذرائع کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ 2018 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے اسمارٹ ڈرون ستعمال کئے جائیں گے۔ نجم کمپنی کے قائم مقام ایگزیکٹیو چیئرمین ہانی الدہان نے میڈیا کا تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ ڈرون اُن شاہراہوں پر استعمال ہونگے جہاں حادثات پیش آنے کے شرح زیادہ ہے۔ اس لیے ان ڈرونز کے استعمال کی شروعات ریاض سے ہوگی۔

تجربہ کامیاب ہونے پر ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی اس سے فائدہ اٹھایا جائیگا۔ دمام میں ٹریفک سلامتی کے چوتھے فورم اور نمائش کے دوران الدہان نے واضح کیا کہ یہ ڈرون جائے وقوعہ کی منظر کشی کرینگے ۔ تمام فریقوں کے بیانات ریکارڈ کرینگے اور پھر باقی معاملہ آن لائن مکمل کیا جائیگا۔اس کا مقصد جائے وقوعہ تک فوری رسائی اور ٹریفک جام سے پیدا ہونیوالے مسائل کے منفی اثرات سے بچنا ہے۔