آئی میکس کا سعودی عرب میں 20سنیما گھر کھولنے کا اعلان

 
0
371

ریاض ،دسمبر15(ٹی این ایس): ذرائع کے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی آئی میکس کے ایگزیکٹیو چیئرمین نےاعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی آئندہ 3 برسوں میں سعودی عرب میں اعلیٰ درجے کے 20 سنیما گھر کھولنے کا پروگرام بنا رہی ہے۔ انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں سنیما گھر قائم کرنے کا معاہدہ حتمی منزل میں داخل ہوگیا ہے۔