شارجہ ، عمارت کے چھٹے فلور سے گر کر پاکستانی جاں بحق

 
0
329

شارجہ،دسمبر15(ٹی این ایس) :  شارجہ پولیس 23 سالہ پاکستانی شخص کے مقدمہ کی تحقیقات کررہی ہے جسکی شناخت ٹی خان کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ پاکستانی بدھ کے روز ال تاوون روڈ پر عمارت کی چھٹی منزل سے گر کرمر گیا تھا۔ پولیس کو بدھ کے روز دوپہر 1 بج کے 30 منٹ پر اس واقعے سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تھی۔ پولیس کی ایک ٹیم فرانسک ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی تو کیا دیکھتی ہے کہ پاکستانی پہلے ہی مر چکا ہے اور اسکے سر کی کھوپڑی پر ، پھیپھڑوں اور جسم کے باقی حصوں پر کافی چوٹیں تھیں۔

پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے فرانسک لیبارٹری منتقل کر دیا ہے اور جائے حادثہ سے انگلیوں کے نشانات اور باقی کے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں جو کہ مستقبل کی تحقیقات میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ال بوہیرہ پولیس اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ حادثہ تھا یا پھر اس پاکستانی نے خودکشی کی ہے۔