سعودی عرب میں پیش کی جانے والی پہلی فلم

 
0
579

ریاض ،دسمبر15(ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق  سعودی اداکاراور وزارت اطلاعات کے مشیر عبدالالہ السنانی نے اپنے ٹویٹر اکاوونٹ پر ہالی وڈ کی فلم  “Born A king ” کا ایک کلپ پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر فلم کی پہلی نمائش سعودی عرب کے سینما گھروں میں ہوگی۔ مبصرین کا خیال ہے کہ مملکت میں سینما ہاؤس قائم ہونے کے بعد سعودی عرب میں پیش کی جانے والی یہ پہلی فلم ہوسکتی ہے۔ مذکورہ فلم شاہ فیصل کی زندگی اور بالخصوص ان کے 1919 میں برطانیہ کے دورے کے گرد گھومتی ہے۔فلم پر کام کا آغاز جولائی میں برطانیہ میں ہوا تھا جب کہ آخری مراحل ریاض میں مکمل کئے جائیں گے اورتوقع ہے کہ یہ فروری میں مکمل ہو جائے گی۔