کراچی: فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گرد ہلاک

 
0
312

کراچی ستمبر28(ٹی این ایس):کراچی کے علاقے سچل میں پولیس اور حساس ادارے کے چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر راؤانوارکا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سچل کے علاقے میں کارروائی کی۔

چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے دوران دھماکے بھی سنے گئے۔

راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔