ہونڈا سوک 2018ء ماڈل مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش

 
0
11941

اسلام آباد اکتوبر 2(ٹی این ایس): گاڑیوں کی معروف کمپنی ہونڈا سوک کا 2018ء ماڈل مختلف ممالک کی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل ہونڈا سوک کے گذشتہ ماڈل نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اپنے ڈیزائن اور سہولیات کی وجہ سے فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔ جاپانی کمپنی ہونڈا کی جانب سے سوک کے اس نئے ماڈل میں 2.0 کا فور سلینڈر انجن نصب کیاگیا ہے۔

آپشنل ٹربو چارج 1.5 لیٹر فور سلینڈر انجن اضافی پرفارمنس میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہونڈا سوک کے نئے ماڈل میں گاڑی کی رفتار کے چھ مینوئل موجود ہیں جو ایندھن کی بچت میں مدد دیں گے۔ جبکہ ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو یا ایسے کسی دوسرے سسٹم کو خریدار کی خواہش کے مطابق نصب کیا جا سکتا ہے۔ خریدار کی مزید معلومات کے لیے اس گاڑی میں ایک 7 انچ کی ٹی ایف ٹی اسکرین دی گئی ہے۔

اس اسکرین کی مدد سے صارف گاڑی کی مختلف افعال کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی رفتار، ایندھن، نیوی گیشن اور موسیقی سے محظوظ ہو سکتا ہے۔ اس نئے ماڈل میں ہونڈا کا سینسنگ سسٹم موجود ہے جو سیمی آٹو میٹک ڈرائیونگ سسٹم کے ساتھ ہے جس کے لیے اڈاپٹو کروز کنٹرول کو بھی گاڑی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ گاڑی خودکار اور آزادانہ طور پر بریک اور رفتار بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہونڈا سوک 2018ء ماڈل کو کل سے یعنی 3 اکتوبر سے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ اس گاڑی کی قیمت 18 ہزار 840 ڈالرز سے 26 ہزار ڈالرز کے درمیان ہوگی جو کہ پاکستانی روپوں میں 20 سے 28 لاکھ روپے بنتی ہے۔