کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے نیب آفس راولپنڈی کے باہر احتجاج

 
0
333

راولپنڈی ،اکتو بر(ٹی این ایس):سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے نیب آفس راولپنڈی کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے اپنے نعروں میں سابق صدر پرویز مشرف کا نشانہ بنایا، جبکہ ان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ مشرف کا نیب اور کالا قانون ان کو منظور نہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نیب ریفرنس پر آج احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے گزشتہ شب لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔