گلستان جوہر ،خواتین پر حملہ کرنے والے مجرم کی تلاش تاحال جاری

 
0
426

کراچی ،اکتو بر09(ٹی این ایس):کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں خواتین پر حملوں کے مجرم کی تلاش جاری ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے گلستان جوہر اور ڈالمیا کے علاقے میں چھاپے مارے ہیں ، جن کے دوران 2 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دونوں افراد کی جسامت حملہ آور سے ملتی ہے جبکہ تیز دھار آلے سے زخمی نوجوان نعمان پولیس کی حراست میں نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شام کے وقت گلشن اقبال اورگلستان جوہر میں اضافی 400 اہلکار تعینات رہتے ہیں۔