وزیراعلیٰ پنجاب کی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سے الوداعی ملاقات

 
0
589

لاہور اکتوبر 9 (ٹی این ایس ) وزیراعلیٰ پنجاب سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج پر قوم کو ناز ہے، پاک افواج کے جری سپوتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں جس کے بدولت آج پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں ملی ہیں