عمران خان کو 100گناہ بھی معاف ہیں، کیپٹن صفدر گرفتار ہو سکتے ہیں تو اشتہاری عمران خان کیوں نہیں،دانیال عزیز

 
0
347

اسلام آباد اکتوبر 10(ٹی این ایس) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وہ کون سا گاڈ فادر ہے جو عمران خان کا کام نمٹا رہا ہے،عمران خان کو 100گناہ بھی معاف ہیں، کیپٹن صفدر گرفتار ہو سکتے ہیں تو اشتہاری عمران خان کیوں نہیں، جہانگیر ترین نے اپنے باورچی اور مالی کے نام پر جائیدادیں رکھی ہیں۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان حکم امتناع کے پیچھے چھپنے کے عادی ہیں، عمران خان کٹھ پتلی ہیں، دوسروں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں، عمران خان کے خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے نعرے جھوٹے ثابت ہوئے، خیبرپختونخوا میں 90روز میں احتساب کا دعویٰ کرنے والوں نے احتساب کمیشن کو تالے لگا دیئے ہیں، کے پی کے میں بھی عمران خان کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، وہ گاڈ فادر کون ہے جو عمران خان کا کام نمٹا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری اسلام آباد میں آ کر جلسے کرتا ہے کوئی گرفتار نہیں کرتا، عمران خان کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا ان کو 100گناہ بھی معاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر گرفتار ہو سکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں، جہانگیر ترین نے اپنے باورچی اور مالی کے نام پر جائیدادیںبنا رکھی ہیں، عمران خان اپنے فلیٹس سے متعلق مالی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔