ٹیکساس یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک 

 
0
407

ٹیکساس، کتوبر 10( ٹی این ایس): امریکی ریاست ٹیکساس کی یونیورسٹی میں 19 سالہ طالب علم کی فائرنگ میں پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا،پولیس نے بعد ازاں طالب علم کو گرفتار کرلیا ۔یہ واقع ٹیکساس کے شہر لبوک میں ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی میں پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق طالب علم کے پاس سے منشیات ملنے پر اسے کیمپس کے پولیس اسٹیشن لے جایا گیاجہاں اس نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا، جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔فائرنگ کرنے والے کی شناخت ہالس ڈینیلزکے نام سے ہوئی ہے۔بعد ازاں یونیورسٹی کیمپس کھول دیا گیا ۔