قندیل بلوچ قتل کیس; مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 
0
1336

ملتان ،اکتو بر12(ٹی این ایس): قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت نے مفتی عبد القوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبد القوی نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نے گذشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں وکیل محبوب عالم خان کے ذریعے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں قندیل بلوچ قتل کیس میں بے گناہ قرار دینے کے بعداب دوبارہ بیان کے ذریعے ملوث کردیا گیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایسا کرنے سے میری مذہبی، سیاسی اور سماجی شہرت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ تاہم عدالت میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ مفتی عبد القوی شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ جس پر عدالت نے مفتی عبد القوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔ خیال رہے کہ مفتی عبد القوی کو قندیل بلوچ قتل کیس کا اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔