اقوام متحدہ کی جا نب سے اپنائے گئے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے وزارت منصوبہ بندی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

 
0
370

اسلام آباد اکتوبر 13(ٹی این ایس)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جا نب سے اپنائے گئے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے وزارت منصوبہ بندی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے ۔ سرتاج عزیز نے ان خیالات کا اظہار اسٹیک ہولڈرز کیساتھ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہم ستونوں میں عوام ، امن ، خوشحالی ، زمین اور شراکت داری کے حوالے سے مربوط حکمت عملی ان حصول کے اہداف کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ان اہداف کے حصول کی حکمت عملی طے کرکے عام آدمی ، اس کی فلاح اور اس کی زندگی پر ان اہداف کے بہترین اثرات کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ان اہداف کے حوصول کو یقینی بنانے کیلئے تین بنیادی ترجیحات کا تعین کیا ہے ۔ پاکستان میں ان اہداف پر عمل درآمد کو تین ترجیحات میں تقسیم کیا گیا ہے ۔جس میں پہلی ترجیح ملک میں بھوک کا خاتمہ ، اچھی صحت ، معیاری تعلیم ، صاف پانی اور نکاسی آب ، بہتر روزگار ، معاشی ترقی اور امن و انصاف شامل ہیں جبکہ ان کی دوسری ترجیح غربت کا خاتمہ ، صنفی مساوات ، عالمی خوشحالی ، پائیدار شہر اور کمیونٹی، تحفظ ارض اور مستقبل کیلئے شراکت ہے ۔ اہداف کی تیسری ترجیحات میں زیر آب حیات ، حیات برآب ، جدت اور بنیادی افراسٹرکچر اور تحفظ ارض شامل ہیں ۔آج اس مشق کے نتائج پر پائیدار ترقی کے اہداف یونٹ نے ڈپٹی چئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کو بریفنگ دی ۔ جس میں ان اہداف کی منظوری کے بعد اگلے مرحلے میں قومی اہداف کو صوبوں کے ساتھ باقاعدہ مشورے کے بعد تشکیل دیا جائے گا ۔ جس کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف کا سپورٹ یونٹ آئیندہ ہفتوں میں صوبائی دارلحکومتوں کا دورہ بھی کرے گی۔