انگولا میں طیارہ تباہ،تمام 7 مسافر اور عملہ ہلاک

 
0
351

لوآنڈا ،اکتو بر14(ٹی این ایس): انگولا میں ایک طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 7 مسافر اور عملہ ہلاک ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ طیارہ کانگو سے انگولا کے دارالحکومت لوآنڈا جا رہا تھا کہ ملک کے ایک دور دراز علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی ہے تاہم تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔2 فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر روانہ کر دیئے گئے ہیں تاکہ لاشوں کو ملبے سے نکالا جا سکے۔