سعودی عرب ، طالب علم نے پرنسپل کے دانت توڑ دئیے

 
0
320

ریاض ،اکتوبر 14(ٹی این ایس ): ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں حائل پولیس نے اسکول کے پرنسپل کے ساتھ مار پیٹ کرکے ان کے دانت توڑنے والے 14 سالہ طالبعلم کو گرفتار کرلیا۔ حائل پولیس کے ترجمان سامی النجیفان نےمقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کنگ عبداللہ محلے میں واقع ہے۔ شکایت العزیزیہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پرنسپل کے دانت ٹوٹ گئے اور سر میں چوٹیں آئیں ۔حملہ آور طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تاہم طالب علم کی حملہ کرنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں۔