آرمی چیف کی دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المختوم سے ملاقات

 
0
365

دبئی ،اکتو بر15(ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المختوم سے ملاقات کی ہے۔ حاکم دبئی سے زبیل پیلس میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور خطے میں جاری معاملات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں جاری فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کو فراہم کی جانے سہولیات کی تعریف کی۔

اس موقع پر شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے ملک کی ترقی میں کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں دبئی کے شہزادہ ہمدان بن محمد المختوم، دبئی کے نائب حاکم مختوم بن محمد المختوم اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور محمد گارگش بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ آرمی چیف کا موجودہ سال میں متحدہ عرب امارات کا یہ دوسرا دورہ ہے۔