کرم ایجنسی میں بم دھماکے،3ایف سی اہلکارشہید3زخمی

 
0
546

لاہور ،اکتو بر15(ٹی این ایس):کرم ایجنسی  میں پاک افغان بارڈر کے قریبی علاقے خرلاچی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ میں تین دھماکے ہوئے ہیں ، دھماکوں میں 3ایف سی اہلکار شہید اور3زخمی ہوئے ہیں ،زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے فورا مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ کرم ایجنسی میں مسلسل 3بارودی بم دھماکوں کے باعث علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہے اورسکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے پورے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔تاہم مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔