نارووال ،اکتو بر15(ٹی این ایس):نارووال کی تحصیل اسپتال شکرگڑھ میں مبینہ طور پر ن لیگ کے ایم پی اے کے بیٹوں کی جانب سے ایم ایس ڈاکٹر طارق کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس نے ایم پی اے کے تین بیٹوں سمیت پانچ افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تحصیل اسپتال شکر گڑھ کے ایم ایس ڈاکٹر طارق کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے غیاث الدین کے بیٹوں اورساتھیوں نے ان کے دفتر میں گھس کر سرکاری ادویہ کے اجرا کے لیے لیٹر جاری کرنے کا کہا ، انکار کرنے پر انہوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا ۔
پولیس نے ڈاکٹر کی درخواست پر ایم پی اے کے تین بیٹوں ریاض ، زید اور محی الدین سمیت 5 ملزمان کےخلاف سٹی تھا نے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور تشدد کی دفعات شامل کی گئیں ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔