واپڈا کا کارنامہ، بجلی کا رمٹرانسفار گھر کے اندرہی لگا دیا

 
0
2963

لاہور،اکتوبر 17(ٹی این ایس): واپڈا کے اہلکاروں نے ایک نیا کارنامہ انجام دیتے ہوئے بجلی کا ٹرانسفارمر گھر کے اندرہی لگا دیا،یہ کارنامہ حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ نے سادھوکی میں انجام دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق گھرمیں رہنے والے بچے،بڑے سب اذیت سے دوچار ہونے لگے ہیں۔ اہلخانہ نے متعددباربجلی کا ٹرانسفارمرگھرسے باہرنصب کرنے کے لئے لیسکوسب ڈویژن حمزہ ٹاؤن کودرخواست دی گئی،لیکن واپڈا ملازمین کے کانوں پرجوں تک نہ رینگی،اہل علاقہ سادھوکی کے عوام نے ارباب اختیارسے بجلی کے اس ٹرانسفارمرکوگھر سے باہرمنتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا جاسکے۔