اسلام آباد ،اکتو بر19(ٹی این ایس):نواز شریف پر عزیزیہ اسٹیل مل کیس میں بھی فرد جرم عائد کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عزیزیہ مل کیس میں بھی سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔فرد جرم نواز شریف کے نمائندے ظافر خان کی موجودگی میں عائد کی گئی ۔فرد جرم کا متن پڑھ کے سنایا گیا جبکہ ظافر خان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔