نلیگ سے وابستہ سابق رکن قومی اسمبلی دوست محمد خان پیپلز پارٹی میں شامل 

 
0
578

لاہور،اکتوبر 19( ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن)سے وابستہ سابق رکن قومی اسمبلی دوست محمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔خیبر پختوانخواہ سے متعلق دوست محمد خان نے بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔آصف علی زرداری نے دوست محمد خان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ سمیت پورے ملک سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ہر لحاظ سے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے لیکن اس کے باوجود عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے۔ اس سے قبل پیر خواجہ عطا اللہ تونسوی شریف نے بھی بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں جنوبی پنجاب کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے بھی سابق صدر سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کر کے پارٹی امور اور ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔