ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کے نام پر عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے والے فرحان چیمہ کو نیب نے دھر لیا

 
0
2898

لاہور،اکتوبر 19 (ٹی این ایس):  نیب کے لاہور بیورو نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کے ڈائریکٹر فرحان چیمہ کو غیرقانونی فائلیں فروخت کرتے ہوئے دفتر سے رنگے ہاتھوں  گرفتار کیا ہے۔ نیب نے ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے کے خدشہ پر بر وقت کاروائی عمل لاتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

نیب کا کہنا کہ ملزم نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کو نہ تو ایل ڈی اے سے منظور کروایا نہ ہی لے آوٹ پلان منظور کرایا ہے اور اسکے برعکس وہ ساتھیوں کی ملی بھگت سے اشتہارات کی مدد سے غیر قانونی سوسائٹی کے نام پر کروڈوں روپے بٹورتا رہا۔  ملزم نے رعائتی واؤچر کے نام پر سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دیا۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزم سے عوام سے لوٹی گئ رقم برآمد کروائ جائے گی اور اسے حصول ریمانڈ کیلیے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔