عمران خان جانتے ہیں کہ وہ چور اور کمزور ہیں ، دانیال عزیز

 
0
6858

 

اسلا م آباد ،اکتو بر23(ٹی این ایس):رہنماء مسلم لیگ ن دانیال عزیز کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان جانتے ہیں کہ وہ چور اور کمزور ہیں ،،حلف نامہ جمع کروانے کے با وجود نیازی سروسز کی ملکیت سے انکاری ہیں ۔تٖفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پہلے نیازی سروسز سے متعلق حلف نامہ جمع کروایا اور اب اس کی ملکیت سے انکاری ہیں۔عمران خان اپنے اکاؤنٹس کو تسلیم کر رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ انکے دل میں چور ہے اور وہ کمزور بھی ہیں ۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کا نام پانامہ کیس میں نہیں تھا مگر انکے خلاف کروائی ہوئی اور جن کے پانامہ پیپرز میں نام ہے انکو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ۔