توہین عدالت کیس، عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش

 
0
465

اسلام آباد ،اکتو بر 26(ٹی این ایس): تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہو گئے ہیں۔ عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔ چیف الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے۔درخواست گزار اکبر ایس بابر بھی الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔امکان ہے کہ توہین عدالت کا معاملہ آج ختم ہو جائے۔ یاد رہے کہ عمران خان کے ریمارکس کے بعد عدالت نے توہین عدالت کے طور پر عمران خان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے جس کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا۔