شریف خاندان کے لیے اتنی پھرتیاں کیوں دکھائی جا رہی ہیں،کیا سارا قانون نواز شریف کے لیے ہے،مریم نواز

 
0
362

 

اسلام آباد،اکتو بر26(ٹی این ایس):احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے لیے اتنی پھرتیاں کیوں دکھائی جا رہی ہیں،کیا سارا قانون نواز شریف کے لیے ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ کہ حسن اور حسین اپنے اوپر الزامات کا جواب دونوں خود دیں گے۔

اختلافات کی باتیں میڈیا پر ہی چل رہی ہیں ۔ایک آدھ بات کسی نے کی ہے تو میرا نہیں خیال اس کی کوئی اہمیت ہے۔چاہے وہ نام کی جمہوری حکومت ہو اسے مدت پوری کرنی چاہیے۔چاہے کتنی کمزور سہی حکومت ہو،اسے مدت پوری کرنی چاہیے۔حکومت کےمدت پوری کرنے سے ہی جمہوریت آہستہ آہستہ جڑ پکڑے گی۔شریف خاندان کے لیے اتنی پھرتیاں کیوں دکھائی جا رہی ہیں ۔اکیا سارا قانون نواز شریف کے لیے ہے۔پوراخاندان بار بار پیش ہو رہا ہے۔دوسرے مجرم کو باہر بھگا دیا گیا ہے۔س طرح سے کاروائی ہو گی تو شک تو پڑے گا ۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہم نازک دور سےگزررہے ہیں۔پاکستان پر نازک وقت ہے انشاءاللہ سرخرو ہوں گے۔