اشتعال انگیز تقاریر ٗ بانی ایم کیو ایم سمیت مفروز ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 
0
253

کراچی اکتوبر 28(ٹی این ایس)بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس میں عدالت نے کیس میں بانی ایم کیوایم سمیت مفرورملزمان کے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 25 نومبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ہفتہ کو 22 اگست 2016 کی اشتعال انگیز تقریر، جلا گھیرا اور میڈیا ہاؤسز پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور عامر خان سمیت مقدمات میں نامزد ایم کیوایم لندن کے ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس میں بانی ایم کیوایم سمیت مفرورملزمان کے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 25 نومبر تک پیش کرنے کا حکم دیا۔مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر حمید نے بتایا کہ کیس میں از سر نوتفتیش اور تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے صوبائی محکمہ داخلہ کو درخواست دی گئی ہے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان اور عینی شاہدین کے بیان کے بعد نئے حقائق سامنے آئے ہیں اس لیے جے آئی ٹی بنانا لازمی ہے ٗجے آئی ٹی کی اجازت جیسے ہی ملے گی اس سے عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 اگست کو ایم کیوایم کے بانی نے کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان مخالف تقریر کی تھی جس کے بعد جلا گھیرا اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کیے گئے جبکہ اس کے 2 مقدمات آرٹلری میدان تھانے میں درج کیے گئے اور مقدمات کا چالان پیش کیا جاچکا ہے۔