شراب برآمدگی:یہ میرا ذاتی معاملہ ہے پارٹی کانہیں,انکوائری مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہوں گا,شرجیل میمن

 
0
355

کراچی ستمبر 8(ٹی این ایس)کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے خلاف پانچ ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی تاہم نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث احتساب عدالت نے شرجیل میمن کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت26 ستمبر تک ملتوی کر دی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے سب جیل پر چھاپے اور کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کے بعد پہلی مرتبہ شرجیل میمن کو سینٹرل جیل سے احتساب عدالت میں بکتر بند گاڑی پر پیش کیا گیا، بکتر بند گاڑی سے اتر کر شرجیل میمن لاٹھی کے سہارے چل کر احتساب عدالت گئے ۔
شرجیل میمن سے میڈیا نمائندوں نے سوال کی کہ چیف جسٹس کے چھاپہ پر وہ کیا کہیں گے اس پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انکوائری ہو رہی ہے اس لیے وہ اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتے لیکن مجھے میڈیا پر افسوس ہے کہ میڈیا پر میرے بارے میں غلط خبریں چلتی رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ چونکہ انکوائری ہو رہی ہے اس لیے اس بارے میں وہ کوئی بات نہیں کرینگے صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کی پارٹی نے بھی آپ کا دفاع نہیں کیا اس پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے یہ پارٹی کا معاملہ نہیں شرجیل میمن عدالت پہنچنے کے بعد ریڈر کے کمرے میں بیٹھ گئے جہاں انہیں وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا اور باہر سیکیورٹی لگا دی گئی اور اندر ان کی دوستوں اور وکلاء سے ملاقاتیں جاری رہیں 45 منٹ بعد وہ نیب عدالت میں پیش ہوئے تام عدالت نے بغیر کسی کاروائی کے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔واضح رہے کہ شرجیل میمن پر وزارت اطلاعات سندھ میں اشتہاروں کی تقسیم کی مد میں پانچ ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔