آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ،عدالت نے 2نومبر کو اسحاق ڈار کے پیش نہ ہو نے کی صورت میں ضمانت ضبط کرنے کاحکم

 
0
338

اسلام آباد اکتوبر (ٹی این ایس):آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت نے ایک بار پھر سے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ جا ری کر دئیے۔عدالت نے 2نومبر کو اسحاق ڈار کے پیش نہ ہو نے کی صورت میں ضمانت ضبط کرنے کا کہہ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کی ۔

سماعت کے دوران عدالت نے وزیر خزانہ کی عدالت سے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی ۔اس موقع پر احتساب عدالت نے ایک بار پھر اسحاق ڈار کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ۔عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامنوں کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو 2نومبر کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے بصورت دیگر اسحاق ڈار کی ضمانت ضبط کر لی جائے گی۔