چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات دوبارہ کھول گئے, طلبی کے نوٹس جاری

 
0
358

لاہور نو مبر01(ٹی این ایس): نیب نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات دوبارہ کھول کر طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو نیب سے جاری ہونیوالے سمن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری برادران 6 نومبر کو نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو کراپنے اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع بتائیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں یہ مقدمات کھولے گئے تھے جو بعد میں بند کر دیے گئے تھے کیونکہ اس وقت مسلم لیگ (ق) حکمراں جماعت تھی اور پرویز مشرف کے ساتھ ان کے معاملات طے ہو گئے تھے تاہم اب نیب لاہور کے ڈی جی شہزاد سلیم نے ان مقدمات کو دوبارہ کھولا ہے۔